ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں کتے کے کاٹنے سے لڑکا شدید زخمی؛ آوارہ کتوں پر قابو پانے عوام کا مطالبہ

بھٹکل میں کتے کے کاٹنے سے لڑکا شدید زخمی؛ آوارہ کتوں پر قابو پانے عوام کا مطالبہ

Mon, 11 Jul 2016 18:46:41    S.O. News Service

بھٹکل:11/ جولائی(ایس او نیوز) یہاں بندرروڈ ففتھ کراس پر ایک کتے کے کاٹنے سےمدرسہ میں پڑھنے والا ایک طالب العلم شدید زخمی ہوگیا جسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں طبی امداد پہنچانے کے بعد منی پال لے جاکرعلاج کرایا گیا ہے۔ لڑکے کی شناختابوبکر باشاہ مصباح ابن فیصل مصباح (6) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے مکان کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک ایک آوارہ کتے نے حملہ کردیا اوربچے کو زمین میں پھٹک کر رول کرتا ہوا کاٹ کھایا۔ بتایا گیا ہے کہ بچے کے ہاتھ، گردن اور پیٹھ کے حصوں پرکتے نے بہت بری طرح کاٹا ہے، جس سے بچے کے جسم پر کافی زخم آئے ہیں۔

خیال رہے کہ شہر میں کتوں کی آوارہ گردی سے عوام شخت پریشان ہیں، راستوں پر کتوں کے جھول اچانک سواریوں کے سامنے آنے سے سڑک حادثات میں اضافہ ہورہا ہے، اور بچوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیاہے۔ عوام نے بھٹکل میونسپالٹی سے مانگ کی ہے کہ آوارہ کتوں کو گاڑیوں میں بھر کر شہر سے کہیں دور لے جاکر چھوڑ دیا جائے اور عوام کو کتوں سے راحت دلائی جائے۔


Share: